مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَفِظْتُ مِنَ الزُّهْرِيِّ ، عَوْدًا وَبَدْءًا أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَارَنَا ، فَحَلَبْنَا لَهُ مِنْ شَاةٍ دَاجِنٍ ، وَشِيبَ لَهُ مِنْ مَاءِ بِئْرٍ فِي الدَّارِ ، فَشَرِبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ عَنْ شِمَالِهِ ، وَأَعْرَابِيٌّ عَنْ يَمِينِهِ ، وَعُمَرُ نَاحِيَةً ، فَقَالَ عُمَرُ : أَعْطِ أَبَا بَكْرٍ ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْرَابِيَّ وَقَالَ : الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر تشریف لائے، تو ہم نے آپ ﷺ کی خاطر ایک پالتو بکری کا دودھ دوہا اور اسے گھر کے کنویں کے پانی کے ساتھ ملا دیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے نوش فرمایا جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی بائیں جانب اور ایک اعرابی (دیہاتی) آپ ﷺ کی دائیں جانب موجود تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک گوشے میں بیٹھے تھے۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”(اے اللہ کے رسول!) ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کو عطا فرمائیں“، مگر رسول اللہ ﷺ نے وہ پیالہ اس اعرابی کو عطا کر دیا اور ارشاد فرمایا: «الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ» ”پہلے دائیں والا، پھر جو اس کے دائیں ہو۔“ سفیان رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ میں نے یہ روایت امام زہری رحمہ اللہ سے بار بار سن کر اچھی طرح حفظ کی تھی۔