مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3532
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ ، فَقَالَ : مَا بَالُ هَذَا ؟ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ ، يَعْنِي : ثُمَّ أَمَرَهُ فَرَكِبَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک معمر شخص کو دیکھا جنہیں ان کے دو بیٹوں نے اپنے درمیان (سہارا دے کر) چلایا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس شخص کا کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! انہوں نے (بیت اللہ تک) پیدل چلنے کی نذر مانی ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات سے بے نیاز ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو مشقت و عذاب میں ڈالے“، راوی کا بیان ہے کہ پھر آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو وہ سوار ہو گئے۔