مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ لَمْ يُؤَاكِلُوهَا وَلَمْ يُجَامِعُوهَا فِي الْبُيُوتِ ، فَسَأَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللهُ : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ الْآيَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اصْنَعُوا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا النِّكَاحَ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الْيَهُودَ ، فَقَالُوا : مَا يُرِيدُ هَذَا الرَّجُلُ أَنْ يَدَعَ مِنْ أَمْرِنَا شَيْئًا إِلَّا خَالَفَنَا فِيهِ .
فَجَاءَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ ، فَقَالَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ الْيَهُودَ قَالَتْ كَذَا وَكَذَا ، أَفَلَا نُجَامِعُهُنَّ ؟ فَتَمَعَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ قَدْ وَجَدَ عَلَيْهِمَا ، فَخَرَجَا فَاسْتَقْبَلَهُمَا هَدِيَّةٌ مِنْ لَبَنٍ ، فَأَرْسَلَ فِي أَثَرِهِمَا فَسَقَاهُمَا ، فَعَرَفْنَا أَنْ لَمْ يَجِدْ عَلَيْهِمَا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودیوں کا یہ دستور تھا کہ جب ان کی کوئی عورت ایامِ حیض میں ہوتی تو وہ اس کے ساتھ مل کر کھانا پینا نہیں کرتے تھے اور نہ ہی گھروں میں ان کے ساتھ میل جول رکھتے تھے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ﴾ ”لوگ آپ سے حیض کے متعلق سوال کرتے ہیں، کہہ دیجیے کہ وہ ایک تکلیف دہ چیز ہے، پس تم حالتِ حیض میں عورتوں سے (جماع سے) علیحدہ رہو“، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نکاح (جماع) کے علاوہ سب کچھ کر سکتے ہو“۔ جب یہ بات یہودیوں تک پہنچی تو وہ کہنے لگے کہ ”یہ شخص ہمارے ہر معاملے کی مخالفت کرنا چاہتا ہے“، اسی دوران سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہودی اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، تو کیا ہم (ان کی مکمل مخالفت کی خاطر ایامِ حیض میں) عورتوں سے جماع نہ کر لیا کریں؟“، اس پر رسول اللہ ﷺ کے چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہو گیا حتیٰ کہ ہمیں یہ گمان ہونے لگا کہ آپ ﷺ ان دونوں سے ناراض ہو گئے ہیں، جب وہ دونوں وہاں سے نکلے تو (اسی دوران) آپ ﷺ کے پاس دودھ کا ایک ہدیہ آیا، آپ ﷺ نے ان کے پیچھے ایک آدمی بھیجا اور انہیں بلا کر وہ دودھ پلایا، جس سے ہمیں یہ معلوم ہو گیا کہ آپ ﷺ ان پر ناراض نہیں ہوئے تھے۔