مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3531
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ أَصْوَاتًا ، فَقَالَ : مَا هَذِهِ الْأَصْوَاتُ ؟ قَالُوا : النَّخْلُ يَأْبُرُونَهُ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : لَوْ لَمْ يَفْعَلُوا لَصَلَحَ ، قَالَ : فَلَمْ يَأْبُرُوا عَامَهُمْ ، فَصَارَ شِيصًا ، قَالَ : فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِذَا كَانَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنَكُمْ ، وَإِذَا كَانَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کچھ آوازیں سن کر پوچھا: ”یہ کیسی آوازیں ہیں؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگ کھجوروں میں نر پھول کا بور ڈال رہے ہیں (یعنی مصنوعی بارآوری کر رہے ہیں)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا نہ کریں تو شاید پھل درست رہے۔“ اس سال انہوں نے بارآوری نہ کی تو کھجوریں ناقص اور بے مغز ہوگئیں۔ جب انہوں نے نبی ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر معاملہ تمہاری دنیا کا ہو تو اسے تم جانو، اور اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو اسے میری طرف لوٹاؤ۔“