مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3517
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَهُ ذَاتَ يَوْمٍ صِبْيَانُ الْأَنْصَارِ وَالْإِمَاءُ ، فَقَالَ : وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكُمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ کا سامنا انصار کے بچوں اور باندیوں سے ہوا تو آپ ﷺ نے (ان کی جانب کمالِ شفقت سے متوجہ ہو کر) فرمایا: «وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكُمْ» ”اللہ کی قسم! یقیناً میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔“