مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، وَحُمَيْدٌ ، وَثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا ، فَبَعَثَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ : اشْرَبُوا أَبْوَالَهَا وَأَلْبَانَهَا ، فَقَتَلُوا رَاعِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ ، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ ، فَأُتِيَ بِهِمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ مِنْ خِلَافٍ ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ وَأَلْقَاهُمْ بِالْحَرَّةِ .
قَالَ أَنَسٌ : قَدْ كُنْتُ أَرَى أَحَدَهُمْ يَكِيدُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا . وَرُبَّمَا قَالَ حَمَّادٌ : يَكْدُمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے، لیکن یہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہ آئی۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں صدقے کے اونٹوں کے پاس بھیج کر فرمایا کہ ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔ پھر انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹ ہانک لے گئے اور اسلام سے مرتد ہوگئے۔ جب انہیں نبی ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ ﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوائے، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں ڈال دیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ان میں سے ایک کو دیکھتا تھا کہ وہ منہ سے زمین کریدتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ حماد رحمہ اللہ کبھی یہ الفاظ روایت کرتے تھے کہ وہ منہ سے زمین کاٹتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گئے۔