مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ ، فَأَخَذَهُ فَصَرَعَهُ فَشَقَّ عَنْ قَلْبِهِ ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً ، فَقَالَ : هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ ، ثُمَّ لَأَمَهُ وَأَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ ، وَأَتَى الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِلَى أُمِّهِ - يَعْنِي : ظِئْرَهُ - فَقَالُوا : إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ وَهُوَ مُنْتَقِعُ اللَّوْنِ .
قَالَ أَنَسٌ : وَكُنْتُ أَرَى أَثَرَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ ، وَرُبَّمَا قَالَ حَمَّادٌ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ آتٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جبریل علیہ السلام آئے، جبکہ آپ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے آپ ﷺ کو پکڑ کر لٹایا، سینہ مبارک چاک کیا اور دل سے خون کا ایک لوتھڑا نکال کر کہا: یہ تم میں شیطان کا حصہ تھا۔ پھر دل کو سونے کے طشت میں آبِ زمزم سے دھویا، اسے درست کیا اور اپنی جگہ واپس رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے آپ ﷺ کی رضاعی والدہ کے پاس گئے اور کہا: محمد ﷺ قتل کر دیے گئے۔ وہ آپ ﷺ کے پاس پہنچیں تو آپ کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں آپ ﷺ کے سینے پر سلائی کا نشان دیکھا کرتا تھا۔ حماد رحمہ اللہ کبھی ”جبریل آئے“ کے بجائے ”ایک آنے والا آیا“ کے الفاظ روایت کرتے تھے۔