مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3491
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ أَخُو الْمُقَدَّمِيِّ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ : كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسًا يُخْبَرُ بِمَكَانِي فَأَدْخُلُ عَلَيْهِ ، فَآخُذُ يَدَيْهِ فَأُقَبِّلُهُمَا ، وَأَقُولُ : بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُقَبِّلُ عَيْنَيْهِ وَأَقُولُ : بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتا اور انہیں میری آمد کی اطلاع دی جاتی تو میں ان کے پاس داخل ہوتا، پھر میں ان کے دونوں ہاتھ پکڑ کر انہیں بوسہ دیتا اور عرض کرتا: میرے والد ان ہاتھوں پر فدا ہوں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے جسمِ اطہر کو چھوا ہے، اسی طرح میں ان کی آنکھوں کو چومتا اور عرض کرتا: میرے والد ان آنکھوں پر قربان ہوں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ہے۔“