مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ فَيُنَادِيهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ : يَا فُلَانُ ، أَمَا تَعْرِفُنِي ؟ قَالَ : لَا ، وَاللهِ مَا أَعْرِفُكَ ، مَنْ أَنْتَ وَيْحَكَ ؟ قَالَ : أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي شَرْبَةَ مَاءٍ فَسَقَيْتُكَ ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ ، قَالَ : فَدَخَلَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى اللهِ فِي زَوْرِهِ ، فَقَالَ : يَا رَبِّ ، إِنِّي أَشْرَفْتُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَنَادَى : يَا فُلَانُ ، أَمَا تَعْرِفُنِي ؟ فَقُلْتُ : لَا ، وَاللهِ مَا أَعْرِفُكَ ، وَمَنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي فَسَقَيْتُكَ ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ ، يَا رَبِّ ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ ، قَالَ : فَيُشَفِّعُهُ اللهُ فِيهِ ، وَأَخْرَجَهُ مِنَ النَّارِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص دوزخیوں پر جھانکے گا تو دوزخیوں میں سے ایک آدمی اسے پکارے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ وہ کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں پہچانتا، تم پر افسوس! تم کون ہو؟ وہ کہے گا: میں وہ شخص ہوں جس کے پاس سے تم دنیا میں گزرے تھے اور تم نے مجھ سے پانی مانگا تھا تو میں نے تمہیں پانی پلایا تھا، پس آج اپنے رب کے حضور میرے لیے سفارش کر دو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ جنتی شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی زیارت و ملاقات کے وقت حاضر ہو کر عرض کرے گا: اے میرے رب! میں دوزخیوں پر جھانکا تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور مجھے پکار کر کہنے لگا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تجھے نہیں پہچانتا، تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں وہی ہوں جس کے پاس سے تم دنیا میں گزرے تھے، تم نے مجھ سے پانی مانگا تو میں نے تمہیں پلایا تھا، لہٰذا اپنے رب کے حضور میرے لیے سفارش کر دو؛ «يَا رَبِّ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے میرے رب! پس تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما لے۔““ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کے حق میں اس کی سفارش قبول فرما لے گا اور اسے آگ سے نکال دے گا۔“