مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3472
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَ فِي عَقْلِهَا شَيْءٌ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي لِي إِلَيْكَ حَاجَةٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا أُمَّ فُلَانٍ ، خُذِي بِأَيِّ الطَّرِيقِ شِئْتِ ، فَقُومِي فِيهِ حَتَّى أَقُومَ مَعَكِ ، فَخَلَا مَعَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَاجِيهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون، جن کی عقل میں کچھ فتور تھا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے آپ سے ایک کام ہے“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «يَا أُمَّ فُلَانٍ، خُذِي بِأَيِّ الطَّرِيقِ شِئْتِ، فَقُومي فِيهِ حَتَّى أَقُومَ مَعَكِ» ”اے ام فلاں! تم (مدینہ کی) جس گلی یا راستے میں چاہو جا کر کھڑی ہو جاؤ تاکہ میں وہاں تمہارے پاس آ کر تمہاری بات سنوں“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ ان کے ساتھ (راستے کے ایک گوشے میں) الگ ہو کر گفتگو فرماتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی حاجت پوری کر لی۔