مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3473
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا مِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : حَدَّثَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِيثٍ ، فَمَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ مُذْ عَرَفْنَا الْإِسْلَامَ أَشَدَّ مِنْ فَرَحِنَا بِهِ ، قَالَ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُؤْجَرُ فِي إِمَاطَتِهِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ ، وَفِي هِدَايَتِهِ السَّبِيلَ ، وَفِي تَعْبِيرِهِ عَنِ الْأَرْثَمِ ، وَفِي مِنْحَةِ اللَّبَنِ ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي السِّلْعَةِ تَكُونُ مَصْرُورَةً فِي ثَوْبِهِ فَيَلْمَسُهَا ، فَتُخْطِئُهَا يَدُهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک حدیث بیان فرمائی جس سے ہمیں اسلام قبول کرنے کے بعد کسی بات پر اتنی خوشی نہیں ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کو راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے، کسی کو راستہ بتانے، ایسے شخص کی بات سمجھا دینے پر جو صاف طور پر بول نہ سکتا ہو، اور کسی کو دودھ پینے کے لیے دودھ والا جانور عاریتاً دینے پر اجر ملتا ہے؛ یہاں تک کہ اس سامان کی وجہ سے بھی اجر ملتا ہے جو اس کے کپڑے میں بندھا ہو اور وہ اسے ٹٹولے مگر اس کا ہاتھ وہاں نہ پہنچے۔“