مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : وَمَا أَعْدَدْتَ لِلسَّاعَةِ ؟ قَالَ : لَا ، إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، قَالَ أَنَسٌ : فَمَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَنَا بِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، قَالَ : فَأَنَا أُحِبُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ بِحُبِّي إِيَّاهُمْ ، وَإِنْ كُنْتُ لَا أَعْمَلُ بِأَعْمَالِهِمْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! قیامت کب آئے گی؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”کچھ خاص نہیں، سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر بے شک تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی ہوگی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں قبولِ اسلام کے بعد رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی ہوگی“ سے جتنی خوشی ہوئی اتنی کسی اور چیز سے نہیں ہوئی تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا: ”پس میں بھی رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں اور مجھے اللہ سے امید ہے کہ ان بزرگ ہستیوں کے ساتھ میری اسی محبت کی بدولت میں (جنت میں) انھی کے ساتھ ہوں گا، اگرچہ میرے اعمال ان کے اعمال کے برابر نہیں ہیں۔“