❮
❯
حدیث نمبر: 3466
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مُرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ فَأَثْنَى الْقَوْمُ عَلَيْهَا خَيْرًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَجَبَتْ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ قُلْتَ لِهَذِهِ وَجَبَتْ وَلِهَذِهِ وَجَبَتْ ؟ قَالَ : شَهَادَةُ الْقَوْمِ ، وَالْمُؤْمِنُونَ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی خیر و بھلائی کے ساتھ تعریف کی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر ایک اور جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، تو رسول اللہ ﷺ نے (پھر) فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کے لیے بھی ”واجب ہو گئی“ فرمایا اور اس کے لیے بھی یہی فرمایا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ لوگوں کی گواہی ہے، اور اہل ایمان زمین میں اللہ کے گواہ ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3466
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 3352، 3353]»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1301، 2499، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 949، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1058، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1932، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1491، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12426، 12526، 12627، 12791، 13160، 13584، وأخرجه فتح الباري برقم: 1301، 5693، 6221، وأخرجه مسند البزار برقم: 312، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19672، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3453»