مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3450
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَمَّا عُرِجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ ذَهَبَ بِي إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى ، فَإِذَا وَرَقُهَا كَآذَانِ الْفِيَلَةِ ، وَإِذَا ثَمَرُهَا كَالْقِلَالِ ، فَلَمَّا غَشِيَهَا مِنْ أَمْرِ اللهِ مَا غَشِيَهَا ، تَغَيَّرَتْ ، فَمَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَنْعَتَهَا مِنْ حُسْنِهَا ، فَأَوْحَى إِلَيَّ مَا أَوْحَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب مجھے ساتویں آسمان کی طرف معراج کرائی گئی تو مجھے سدرۃ المنتہیٰ تک لے جایا گیا، میں نے دیکھا کہ اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی مانند تھے اور اس کے پھل (بڑے مٹکوں یعنی) قلال کی طرح تھے، پھر جب اللہ کے حکم سے جس (نور و تجلی) نے اسے ڈھانپنا تھا ڈھانپ لیا تو اس کی کیفیت ایسی بدل گئی کہ اللہ کی مخلوق میں سے کوئی بھی اس کے حسن و جمال کو بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا، پھر اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی ﴿مَا أَوْحَى﴾ ”جو وحی فرمائی“۔“