مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3451
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا ، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا ، كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا ، لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ ، فَإِنْ عَمِلَهَا ، كُتِبَتْ لَهُ سَيِّئَةً وَاحِدَةً .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے رب سے نقل کرتے ہوئے فرمایا: ”جب بندہ نیکی کا ارادہ کرے اور اسے عمل میں نہ لائے تو میں اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہوں، اور اگر اسے کرلے تو دس سے سات سو گنا تک نیکیاں لکھ دیتا ہوں۔ اور جب وہ برائی کا ارادہ کرے لیکن اسے نہ کرے تو میں اسے نہیں لکھتا، اور اگر وہ برائی کرلے تو ایک ہی برائی لکھتا ہوں۔“