مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كَرْبِ الْمَوْتِ مَا وَجَدَ ، قَالَتْ فَاطِمَةُ : وَاكَرْبَ أَبَاهُ ! فَقَالَ : لَا كَرْبَ عَلَى أَبِيكِ بَعْدَ الْيَوْمِ ، إِنَّهُ قَدْ حَضَرَ مِنْ أَبِيكِ مَا لَيْسَ اللهُ بِتَارِكٍ مِنْهُ أَحَدًا ، مُوَافَاتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر جاں کنی کے وقت وہ تکلیف و بے چینی طاری ہوئی جو مقدر تھی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے (فرطِ غم سے) کہا: ”ہائے میرے ابا جان کی بے کلی!“ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج کے بعد تمہارے والد پر کوئی تکلیف و بے چینی نہیں ہوگی، یقیناً تمہارے والد پر وہ (موت) آ پہنچی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کسی کو نہیں چھوڑتا اور (اب) ان سے ملاقات کا ٹھکانہ قیامت کا دن ہے۔“