مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ ، وَابْنُ رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ ، وَهُوَ يَقُولُ :
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ الْيَوْمَ نَضْرِبُكُمْ عَلَى تَأْوِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : يَا ابْنَ رَوَاحَةَ ، فِي حَرَمِ اللهِ ، وَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ تَقُولُ هَذَا الشِّعْرَ ؟ .
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَلَامُهُ أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ وَقْعِ النَّبْلِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ عمرۃ القضاء کے موقع پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے آگے آگے چل رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! آپ ﷺ کا راستہ چھوڑ دو، آج ہم (قرآن کی) تاویل پر تمہیں ایسی ضربیں لگائیں گے جو سروں کو ان کے ٹھکانوں سے جدا کر دیں گی اور جگری دوست کو اس کے رفیق سے غافل کر دیں گی“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”اے ابن رواحہ! اللہ کے مقدس حرم میں اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے تم یہ اشعار پڑھ رہے ہو؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! اسے (پڑھنے) دو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اس کا یہ کلام ان (مشرکین) پر تیروں کے لگنے سے بھی زیادہ سخت ہے“۔