مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3442
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا فِي اللهِ ، قَالَ : فَأَعْلَمْتَهُ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَأْتِهِ فَأَعْلِمْهُ ، قَالَ : فَأَتَاهُ فَأَعْلَمَهُ ، فَقَالَ : يَا فُلَانُ ، إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللهِ ، قَالَ : أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں فلاں شخص سے اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اسے اس بات کی خبر دے دی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر اس کے پاس جاؤ اور اسے بتا دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص اس کے پاس گیا اور اسے آگاہ کیا کہ ”اے فلاں! میں اللہ کی خاطر تم سے محبت کرتا ہوں“، تو اس نے جواب دیا: «أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ» ”اللہ بھی تجھ سے محبت فرمائے جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے۔“