مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3427
حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ أَبُو عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ خَطِيبَ الْأَنْصَارِ ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ الْآيَةَ ، قَالَ ثَابِتٌ : أَنَا الَّذِي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ انصار کے خطیب تھے، چنانچہ جب یہ آیت ﴿اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو اور نہ ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس طرح زور سے بولو جیسے تم ایک دوسرے کے ساتھ زور سے بولتے ہو﴾ نازل ہوئی، تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے (خوفِ خدا سے) کہا: ”میں ہی وہ شخص تھا جو رسول اللہ ﷺ کی آواز سے اوپر اپنی آواز بلند کرتا تھا، لہٰذا میں تو جہنمیوں میں سے ہو گیا۔“ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ وہ تو اہل جنت میں سے ہیں، بلکہ وہ تو جنتی ہیں۔“