مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3416
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيِّبِ الْكَلْبِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَتِ النِّسَاءُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْنَ : يَا رَسُولَ اللهِ ذَهَبَ الرِّجَالُ بِالْفَضْلِ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَمَا لَنَا عَمَلٌ نُدْرِكُ بِهِ عَمَلَ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، قَالَ : مِهْنَةُ إِحْدَاكُنَّ فِي بَيْتِهَا تُدْرِكُ عَمَلَ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ خواتین رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں: ”اے اللہ کے رسول! مرد تو اللہ کی راہ میں جہاد کی بدولت فضیلت و برتری لے گئے، تو ہمارے لیے ایسا کون سا عمل ہے جس کے ذریعے ہم اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے عمل (کے اجر و ثواب) کو پا سکیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی خاتون کا اپنے گھر کے کام کاج اور گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنا اسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے عمل (کے درجے) تک پہنچا دیتا ہے۔“