❮
❯
حدیث نمبر: 3414
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ فِي نَخْلِهِ ، فَلَمَّا سَمِعَ بِهِ جَاءَ ، فَقَالَ : إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَشْيَاءَ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا نَبِيٌّ ، فَإِنْ أَخْبَرْتَنِي بِهَا فَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ ، فَسَأَلَهُ عَنِ الشَّبَهِ ، وَعَنْ أَوَّلِ شَيْءٍ يَحْشُرُ النَّاسَ ، وَعَنْ أَوَّلِ شَيْءٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ .
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَخْبَرَنِي بِهِنَّ جِبْرِيلُ آنِفًا ، قَالَ : ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَّا الشَّبَهُ فَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ ذَهَبَ بِالشَّبَهِ ، وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ ذَهَبَ بِالشَّبَهِ ، وَأَوَّلُ شَيْءٍ يَحْشُرُ النَّاسَ نَارٌ تَجِيءُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ، فَتَحْشُرُ النَّاسَ إِلَى الْمَغْرِبِ ، وَأَوَّلُ شَيْءٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ ، فَآمَنَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ ، وَإِنَّهُمْ إِنْ سَمِعُوا بِإِسْلَامِي بَهَتُونِي وَيَقَعُونَ فِيَّ ، فَأَخْبِئْنِي وَابْعَثْ إِلَيْهِمْ وَسَلْهُمْ عَنِّي ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ فَجَاؤُوا - وَخَبَّأَهُ - فَقَالَ : أَيُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ فِيكُمْ ؟ قَالُوا : خَيْرُنَا وَابْنُ خَيْرِنَا ، وَسَيِّدُنَا وَابْنُ سَيِّدِنَا ، وَعَالِمُنَا وَابْنُ عَالِمِنَا ، فَقَالَ : أَرَأَيْتُمْ إِنْ آمَنَ تُؤْمِنُونَ ؟ قَالُوا : أَعَاذَهُ اللهُ مِنْ ذَلِكَ لِيَفْعَلَ ، فَقَالَ : اخْرُجْ يَا ابْنَ سَلَامٍ إِلَيْهِمْ ، فَخَرَجَ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ، فَقَالُوا : بَلْ هُوَ شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا ، وَجَاهِلُنَا وَابْنُ جَاهِلِنَا ، فَقَالَ : أَلَمْ أُخْبِرْكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَنَّهُمْ قَوْمٌ بُهُتٌ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اپنے کھجور کے باغ میں تھے۔ آپ ﷺ کی آمد کی خبر سن کر وہ حاضر ہوئے اور عرض کی: میں آپ سے ایسی باتیں پوچھوں گا جنہیں نبی کے سوا کوئی نہیں جانتا؛ اگر آپ نے ان کا جواب دے دیا تو آپ یقیناً اللہ کے رسول ہیں۔ انہوں نے بچے کی مشابہت، سب سے پہلے لوگوں کو جمع کرنے والی چیز اور اہل جنت کی پہلی غذا کے بارے میں پوچھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابھی ابھی جبرائیل نے مجھے ان باتوں کی خبر دی ہے۔“ عبداللہ بن سلام نے کہا: وہ تو یہودیوں کے دشمن ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مشابہت کا معاملہ یہ ہے کہ جب مرد کا پانی عورت کے پانی پر سبقت لے جائے تو بچہ مرد سے مشابہ ہوتا ہے، اور جب عورت کا پانی مرد کے پانی پر سبقت لے جائے تو بچہ عورت سے مشابہ ہوتا ہے۔ سب سے پہلے لوگوں کو جمع کرنے والی چیز ایک آگ ہوگی جو مشرق کی طرف سے نکلے گی اور لوگوں کو مغرب کی طرف ہانک لے جائے گی، اور اہل جنت کی پہلی غذا مچھلی کے جگر کا زائد حصہ ہوگا۔“ اس پر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ایمان لے آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہودی بہتان تراش قوم ہیں؛ اگر انہیں میرے اسلام کا علم ہوگیا تو وہ مجھ پر بہتان لگائیں گے، لہٰذا مجھے چھپا دیجیے اور انہیں بلا کر میرے متعلق پوچھیے۔ آپ ﷺ نے انہیں چھپا دیا اور یہودیوں کو بلایا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم میں عبداللہ بن سلام کیسے شخص ہیں؟“ انہوں نے کہا: وہ ہم میں بہترین شخص اور بہترین شخص کے بیٹے، ہمارے سردار اور سردار کے بیٹے، اور ہمارے عالم اور عالم کے بیٹے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایمان لے آئیں تو کیا تم بھی ایمان لاؤ گے؟“ انہوں نے کہا: اللہ انہیں اس سے محفوظ رکھے! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن سلام! ان کے سامنے آجاؤ۔“ وہ سامنے آئے اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ یہودی فوراً کہنے لگے: یہ ہم میں بدترین شخص اور بدترین شخص کے بیٹے، اور ہمارے جاہل اور جاہل کے بیٹے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ یہ بہتان تراش قوم ہے؟

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3414
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3151، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13456، وأخرجه فتح الباري برقم: 6157، وأخرجه مسند البزار برقم: 2000، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 158، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9334، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6970، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3401»