مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ، قَرَأَ سُورَةَ بَرَاءَةٌ فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ {انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا} [التوبة: 41] فَقَالَ: أَلَا أَرَى رَبِّي يَسْتَنْفِرُنِي شَابًّا وَشَيْخًا، جَهِّزُونِي. فَقَالَ لَهُ بَنُوهُ: قَدْ «غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى قُبِضَ» وَغَزَوْتَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَغَزَوْتَ مَعَ عُمَرَ، فَنَحْنُ نَغْزُو عَنْكَ. فَقَالَ: جَهِّزُونِي. فَجَهَّزُوهُ، فَرَكِبَ الْبَحْرَ فَمَاتَ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ جَزِيرَةً يَدْفِنُوهُ فِيهَا إِلَّا بَعْدَ سَبْعَةِ أَيَّامٍ، فَلَمْ يَتَغَيَّرْسیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے سورہ برأت کی تلاوت کی اور جب وہ اس آیت ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ پر پہنچے تو فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ میرا رب مجھے جوانی اور بڑھاپے دونوں حالتوں میں کوچ کرنے کا حکم دے رہا ہے، مجھے (جہاد کے لیے) تیار کرو۔“ ان کے بیٹوں نے عرض کیا: ”آپ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوات میں شریک رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہوگئی، پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں جہاد کیا یہاں تک کہ وہ بھی انتقال کر گئے، پھر آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی جہاد کیا، لہٰذا اب آپ کی جگہ ہم جہاد کریں گے۔“ لیکن انھوں نے یہی فرمایا کہ: ”مجھے تیار کرو۔“ چنانچہ بیٹوں نے انہیں تیار کر دیا، پھر وہ سمندری سفر پر روانہ ہوئے اور وہیں ان کی وفات ہو گئی، سات دن تک ان کے دفن کے لیے کوئی جزیرہ میسر نہ آ سکا، (بالآخر سات دن بعد جزیرہ ملا) تو ان کے جسدِ مبارک میں کوئی تبدیلی (بوسیدگی) پیدا نہیں ہوئی تھی۔