مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3401
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ الْمُؤَذِّنَ - أَوْ بِلَالًا - كَانَ يُقِيمُ «فَيَدْخُلُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَسْتَقْبِلُهُ الرَّجُلُ فَيَقُومُ مَعَهُ حَتَّى يَخْفِقَ عَامَّتُهُمْ بِرُءُوسِهِمْ»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”مؤذن — یا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ — جب نماز کی اقامت کہتے تو رسول اللہ ﷺ (مسجد میں) داخل ہوتے، پھر کوئی صاحب آپ ﷺ کے سامنے آ کر رک جاتے تو آپ ﷺ (ان کی بات سننے کے لیے) ان کے ساتھ کھڑے رہتے، یہاں تک کہ (طویل انتظار کی وجہ سے) اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سر (اونگھنے کی وجہ سے) جھکنے لگتے تھے۔“