مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3400
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا مَسِسْتُ بِكَفِّي ذِي شَيْئًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حَرِيرًا وَلَا عَنْبَرَةً - وَأَشْيَاءَ ذَكَرَهَا لَا أَحْفَظُهَا - وَمَا وَجَدْتُ رَائِحَةً أَطْيَبَ مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
وَصَحِبْتُهُ عَشْرَ سِنِينَ ، فَمَا قَالَ لِي لِشَيْءٍ قَطُّ : لِمَ صَنَعْتَ كَذَا وَكَذَا ؟ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنی اس ہتھیلی سے رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک سے زیادہ نرم کسی چیز کو مس نہیں کیا، نہ وہ ریشم تھا اور نہ ہی عنبر (اور کچھ دیگر اشیاء بھی بیان کیں جو مجھے یاد نہیں رہیں) اور نہ ہی میں نے رسول اللہ ﷺ کی خوشبو سے بڑھ کر کوئی پاکیزہ خوشبو سونگھی، میں نے دس برس تک آپ ﷺ کی خدمت گزاری کا شرف پایا تو آپ ﷺ نے کبھی کسی کام پر مجھ سے یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام اس طرح اور اس طرح کیوں کیا؟“