❮
❯
حدیث نمبر: 3402
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ رَبَّهُ أَنْ يَزُورَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَذِنَ لَهُ ، وَكَانَ فِي يَوْمِ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ ، قَالَ : فَبَيْنَمَا هِيَ عَلَى الْبَابِ إِذْ جَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، فَاقْتَحَمَ ، فَفَتَحَ الْبَابَ ، فَدَخَلَ ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ ، فَقَالَ الْمَلَكُ : أَتُحِبُّهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ ، إِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي تَقْتُلُهُ فِيهِ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي قُتِلَ بِهِ ، فَأَرَاهُ فَجَاءَ سَهْلَةٌ - أَوْ تُرَابٌ أَحْمَرُ - فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَتْهُ فِي ثَوْبِهَا .
قَالَ ثَابِتٌ : فَكُنَّا نَقُولُ : إِنَّهَا كَرْبَلَاءُ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بارش کے فرشتے نے اپنے رب سے نبی کریم ﷺ کی زیارت کی اجازت طلب کی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے اجازت عطا فرما دی۔ اس روز آپ ﷺ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں باری تھی، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ! دروازے کی نگرانی کرنا اور ہمارے پاس کسی کو داخل نہ ہونے دینا۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابھی وہ دروازے پر مامور تھیں کہ اچانک سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور تیزی سے بڑھ کر دروازہ کھولا اور اندر داخل ہو گئے۔ نبی کریم ﷺ انہیں اپنے سینہ مبارک سے لگانے اور پیار کرنے لگے، تب فرشتے نے عرض کیا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ فرشتے نے کہا: یقیناً آپ کی امت انہیں عنقریب شہید کر دے گی، اور اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہ مقام دکھا دوں جہاں انہیں شہید کیا جائے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ اس پر فرشتے نے اس مقام کی مٹی سے ایک مٹھی بھری جہاں وہ شہید ہوئے تھے اور آپ ﷺ کو دکھا دی، وہ بھربھری مٹی یا سرخ مٹی تھی، جسے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے لے کر اپنے کپڑے کے پلو میں باندھ لیا۔ ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم یہ کہا کرتے تھے کہ وہ جگہ کربلا ہے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3402
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13383، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6757/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3389»