مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ قَعَدَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فِي بَيْتِهِ ، وَقَالَ : أَنَا الَّذِي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي وَأَجْهَرُ لَهُ بِالْقَوْلِ ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، فَتَفَقَّدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوهُ ، فَقَالَ : بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
قَالَ أَنَسٌ : فَكُنَّا نَرَاهُ يَمْشِي بَيْنَ أَظْهُرِنَا وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْيَمَامَةِ وَكَانَ ذَاكَ الِانْكِشَافُ ، لَبِسَ ثِيَابَهُ وَتَحَنَّطَ وَتَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ﴾ نازل ہوئی تو سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں (گوشہ نشین ہو کر) بیٹھ گئے اور کہنے لگے: ”میں وہی شخص ہوں جو اپنی آواز بلند کرتا تھا اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے اونچی آواز میں بات کرتا تھا، لہذا میں تو اہل جہنم میں سے ہوں“۔ رسول اللہ ﷺ نے جب انہیں (مجلس میں) نہ پایا تو ان کے متعلق دریافت فرمایا، صحابہ نے آپ ﷺ کو (ان کی کیفیت سے) آگاہ کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ وہ تو اہل جنت میں سے ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (اس بشارت کے بعد) ہم انہیں اپنے درمیان چلتے پھرتے دیکھتے تھے اور ہمیں یہ یقین ہوتا تھا کہ وہ جنتی ہیں، پھر جب جنگِ یمامہ کا معرکہ پیش آیا اور (ابتداءً) لشکر میں اکھڑاؤ پیدا ہوا تو انہوں نے اپنے (جنگ کے) کپڑے پہنے، خوشبو لگائی اور آگے بڑھ کر اس بہادری سے لڑے کہ شہید ہو گئے۔