مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3329
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم «دَعَا بِمَاءٍ فَأُتِيَ بِقَدَحٍ رَحْرَاحٍ» قَالَ: فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَتَوَضَئُونَ، فَحَزَرْتُ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. قَالَ: «فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى الْمَاءِ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پانی طلب فرمایا تو آپ ﷺ کی خدمت میں ایک وسیع اور کم گہرے پیالے میں پانی لایا گیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”پھر لوگ اس سے وضو کرنے لگے اور میرا اندازہ ہے کہ ان کی تعداد ساٹھ سے اسی کے درمیان تھی“، وہ مزید فرماتے ہیں کہ ”میں پانی کو آپ ﷺ کی مبارک انگلیوں کے درمیان سے ابلتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔“