مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا هُوَ إِلَّا أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي أُمُّ حَرَامٍ ، فَقَالَ : قُومُوا فَلْأُصَلِّ لَكُمْ ، وَذَلِكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ لِثَابِتٍ : فَأَيْنَ جَعَلَ أَنَسًا ؟ قَالَ : عَنْ يَمِينِهِ .
قَالَ : فَدَعَا لَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ بِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، فَقَالَتْ أُمِّي : يَا رَسُولَ اللهِ خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ ، ادْعُ اللهَ لَهُ ، فَدَعَا لِي بِكُلِّ خَيْرٍ ، فَكَانَ آخِرُ مَا دَعَا لِي : اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے اور اس وقت وہاں میرے، میری والدہ اور میری خالہ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی اور موجود نہ تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سب کھڑے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں“ اور یہ نماز کا مخصوص (فرض) وقت نہیں تھا، تو ایک شخص نے ثابت رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنے مقابلے میں کس جگہ کھڑا کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ”اپنی دائیں جانب“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے ہم اہل خانہ کے لیے دنیا و آخرت کی ہر خیر و بھلائی کی دعا فرمائی، تو میری والدہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم انس ہے، اس کے لیے اللہ عزوجل سے دعا فرما دیں، چنانچہ آپ ﷺ نے میرے لیے ہر قسم کی خیر کی دعا فرمائی اور میرے حق میں فرمائی گئی دعاؤں میں سے آخری کلمات یہ تھے: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت فرما اور ان میں اس کے لیے برکتیں نصیب فرما۔“