❮
❯
حدیث نمبر: 3327
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ مِنْ هَذِهِ الْأَعَاجِيبِ لَا يُحَدِّثُهُ غَيْرُكَ. قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ، ثُمَّ أَتَى الْمَقَاعِدَ الَّتِي كَانَ يَأْتِيهِ عَلَيْهَا جِبْرِيلُ، فَقَعَدَ عَلَيْهَا، فَجَاءَ بِلَالٌ، فَنَادَى بِالْعَصْرِ، فَقَامَ مَنْ لَهُ أَهْلٌ بِالْمَدِينَةِ يَتَوَضَئُونَ وَيَقْضُونَ حَوَائِجَهُمْ، وَبَقِيَ رِجَالٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ لَا أَهْلَ لَهُمْ بِالْمَدِينَةِ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَدَحٍ - يَعْنِي: رَحْرَاحٍ - فِيهِ مَاءٌ، فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ فِي الْقَدَحِ، فَمَا وَسِعَ أَصَابِعَهُ كُلَّهَا، فَوَضَعَ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَ، فَقَالَ: «هَلُمُّوا فَتَوَضَئُوا». فَتَوَضَئُوا أَجْمَعِينَ، قُلْتُ لِأَنَسٍ: كَمْ تُرَاهُمْ؟ قَالَ: مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ
ترجمہ

ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عرض کی: ”مجھے ان حیرت انگیز معجزات میں سے کچھ سنائیے جو آپ کے علاوہ کوئی اور نہیں سناتا۔“ انہوں نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آپ ﷺ ان نشست گاہوں پر تشریف لائے جہاں سیدنا جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آیا کرتے تھے، پس آپ ﷺ وہاں تشریف فرما ہو گئے، اتنے میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور عصر کی اذان پکاری، پس جن لوگوں کے اہل و عیال مدینہ میں تھے وہ وضو کرنے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے (اپنے گھروں کو) چلے گئے اور مہاجرین میں سے وہ مرد باقی رہ گئے جن کے اہل و عیال مدینہ میں نہ تھے، پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک وسیع پیالہ لایا گیا جس میں (تھوڑا سا) پانی تھا، آپ ﷺ نے اپنی انگلیاں اس پیالے میں رکھیں لیکن تمام انگلیاں اس میں نہ سما سکیں، اس لیے آپ ﷺ نے اپنی یہ چار انگلیاں اس میں رکھ دیں اور فرمایا: «هَلُمُّوا فَتَوَضَئُوا» ”آؤ اور وضو کرو۔“ پس ان سب نے وضو کر لیا، میں (ثابت) نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں وہ کتنے لوگ تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ستر سے اسی کے درمیان۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3327
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 167، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4226، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3631، وأخرجه سنن النسائي برقم: 76، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12004، وأخرجه فتح الباري برقم: 870، وأخرجه مسند البزار برقم: 1463، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 124، 144، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 447، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3314»