❮
❯
حدیث نمبر: 3326
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ قَتْلَى بَدْرٍ ثَلَاثًا ، ثُمَّ أَتَاهُمْ فَقَامَ عَلَيْهِمْ فَنَادَاهُمْ ، فَقَالَ : يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا ؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا ؟ فَسَمِعَ عُمَرُ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ سَمِعُوا ؟ وَأَنَّى يُجِيبُوا وَقَدْ جَيَّفُوا ؟ قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ ، غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَقْدِرُونَ أَنْ يُجِيبُوا ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِمْ فَسُحِبُوا إِلَى قَلِيبِ بَدْرٍ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بدر کے مقتولین کو تین دن تک (میدان میں) چھوڑے رکھا، پھر آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس کھڑے ہو کر انہیں پکارتے ہوئے فرمایا: ”اے ابوجہل بن ہشام! اے امیہ بن خلف! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! کیا تم نے وہ سب سچ پایا جس کا تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا؟ کیونکہ میں نے تو اس وعدے کو برحق پایا ہے جو میرے رب نے مجھ سے کیا تھا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب نبی ﷺ کا یہ کلام سنا تو عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! انہوں نے کیسے سن لیا اور وہ کیونکر جواب دے سکتے ہیں جبکہ ان کے جسم تو مردار ہو کر گل سڑ چکے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو بات میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ بہتر طور پر نہیں سن رہے، بس اتنی بات ہے کہ وہ جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ پھر آپ ﷺ نے ان کے بارے میں حکم صادر فرمایا تو انہیں گھسیٹ کر بدر کے ایک (پرانے) کنویں میں ڈال دیا گیا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3326
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2074، 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11609، 12062، 12462، 12883، 13362، 13650، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، 4702، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3313»