مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3298
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَقِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا ذَرٍّ فَقَالَ : يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظَّهْرِ وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ غَيْرِهَا ؟ قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ وَطُولِ الصَّمْتِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا تَجَمَّلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهِمَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ملاقات سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسی دو خصلتوں کی خبر نہ دوں جو پیٹھ پر (بوجھ کے اعتبار سے) بہت ہلکی ہیں لیکن میزان میں دیگر اعمال کے مقابلے میں بہت وزنی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ! (ضرور بتائیے)۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم حسنِ اخلاق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑو، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! مخلوقات نے ان دو جیسی کسی اور صفت کے ذریعے خود کو مزین نہیں کیا۔“