مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3297
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الْخَصْلَةَ الصَّالِحَةَ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ فَيُصْلِحُ اللهُ بِهَا عَمَلَهُ كُلَّهُ ، وَطُهُورُ الرَّجُلِ لِصَلَاتِهِ يُكَفِّرُ اللهُ بِطُهُورِهِ ذُنُوبَهُ وَتَبْقَى صَلَاتُهُ لَهُ نَافِلَةً .
ترجمہ
ثابت بنانی رحمہ اللہ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ جب کسی شخص میں کوئی نیک خصلت پائی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اس کے تمام اعمال درست فرما دیتا ہے، اور آدمی کا اپنی نماز کے لیے طہارت و وضو کرنا ایسا عمل ہے جس کے سبب اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ فرما دیتا ہے اور اس کی نماز اس کے حق میں نفل (یعنی اضافی ثواب) کے طور پر باقی رہ جاتی ہے۔“