مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وُلِدَ لِيَ اللَّيْلَةَ ، فَسَمَّيْتُهُ بِاسْمِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ ، ثُمَّ دَفَعْتُهُ إِلَى أُمِّ سَيْفٍ ؛ امْرَأَةِ قَيْنٍ بِالْمَدِينَةِ .
وَفِي حَدِيثِ شَيْبَانَ : فَانْطَلَقَ يَأْتِيهِ . وَفِي حَدِيثِ هُدْبَةَ : فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِيهِ فَاتَّبَعْتُهُ ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى أَبِي سَيْفٍ وَهُوَ يَنْفُخُ فِي كِيرِهِ ، وَقَدِ امْتَلَأَ الْبَيْتُ دُخَانًا ، فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقُلْتُ : يَا أَبَا سَيْفٍ ، جَاءَ رَسُولُ اللهِ فَأَمْسَكَ ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّبِيِّ ، فَضَمَّهُ إِلَيْهِ ، وَقَالَ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَقُولَ ، قَالَ : فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ وَهُوَ يَكِيدُ بِنَفْسِهِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَفِي حَدِيثِ هُدْبَةَ : وَعَيْنُ رَسُولِ اللهِ تَدْمَعُ . وَفِي حَدِيثِ شَيْبَانَ : فَدَمَعَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَدْمَعُ الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ ، وَلَا نَقُولُ إِلَّا مَا يُرْضِي رَبَّنَا .
وَفِي حَدِيثِ شَيْبَانَ : وَاللهِ إِنَّا بِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ . وَفِي حَدِيثِ هُدْبَةَ : وَإِنَّا بِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج رات میرے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے، میں نے اس کا نام اپنے جد ابراہیم علیہ السلام کے نام پر ابراہیم رکھا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے اسے مدینہ کے ایک لوہار ابو سیف کی بیوی ام سیف کے سپرد کردیا۔ شیبان کی روایت میں ہے: آپ ﷺ اس سے ملنے روانہ ہوئے، اور ہدبہ کی روایت میں ہے: رسول اللہ ﷺ اس سے ملنے روانہ ہوئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی آپ ﷺ کے پیچھے گیا۔ ہم ابو سیف کے پاس پہنچے، وہ دھونکنی پھونک رہا تھا اور گھر دھوئیں سے بھر گیا تھا۔ میں آپ ﷺ سے آگے بڑھا اور کہا: ”اے ابو سیف! رسول اللہ ﷺ تشریف لائے ہیں، رک جاؤ۔“ آپ ﷺ نے بچے کو منگوایا، اسے اپنے سینے سے لگایا اور جو اللہ نے چاہا فرمایا۔ پھر میں نے اسے آپ ﷺ کے سامنے حالتِ نزع میں دیکھا۔ ہدبہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی آنکھ اشکبار تھی، اور شیبان کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آنکھ آنسو بہاتی ہے، دل غمگین ہوتا ہے، اور ہم وہی بات کہتے ہیں جس سے ہمارا رب راضی ہو۔ اے ابراہیم! اللہ کی قسم، ہم تمہاری جدائی پر غمگین ہیں۔“ شیبان کی روایت میں ”اللہ کی قسم“ کے الفاظ ہیں، جبکہ ہدبہ کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں۔