مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3287
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، وَحَوْثَرَةُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَدِمَ أَهْلُ الْيَمَنِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلًا يُعَلِّمُنَا ، قَالَ : فَأَخَذَ بِيَدَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ فَبَعَثَهُ مَعَهُمْ ، وَقَالَ : هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہلِ یمن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض گزار ہوئے کہ ”آپ ہمارے ساتھ کسی ایسے شخص کو روانہ فرمائیں جو ہمیں (دین کی) تعلیم دے،“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں ان کے ساتھ روانہ فرما دیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس امت کے امین ہیں۔“