مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3282
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ فِي رَمَضَانَ ، فَوَاصَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : لَوْ مُدَّ لِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالًا يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ ، إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک میں صومِ وصال (بغیر سحری و افطار مسلسل روزہ) رکھا تو آپ ﷺ کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی وصال کرنا شروع کر دیا، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میرے لیے یہ مہینہ مزید دراز کر دیا جاتا تو میں ایسا وصال کرتا کہ غلو کرنے والے اپنی اس حد سے بڑھی ہوئی سختی اور انتہا پسندی کو چھوڑ دیتے، میں تو اس حال میں رہتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور وہی مجھے سیراب کرتا ہے۔“