مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللهِ وَهُوَ فِي عَبَاءَةٍ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ ، فَقَالَ : هَلْ مَعَكَ تَمْرٌ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلَاكَهُنَّ ، ثُمَّ فَغَرَ فَا الصَّبِيِّ فَمَجَّهُ فِي فِيهِ ، فَجَعَلَ يَتَلَمَّظُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حِبُّ الْأَنْصَارِ التَّمْرُ ، وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں سیدنا عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ عالیہ میں لے کر حاضر ہوا، رسول اللہ ﷺ نے انہیں گود میں لے لیا جبکہ آپ ﷺ ایک چادر اوڑھے اپنے ایک اونٹ کو قطران (خارش کی دوا) مل رہے تھے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھجوریں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں“، پھر میں نے آپ ﷺ کو چند کھجوریں پیش کیں جنہیں آپ ﷺ نے اپنے دہنِ مبارک میں ڈال کر چبایا، پھر بچے کا منہ کھول کر وہ (چبائی ہوئی کھجور) اس کے منہ میں ڈال دی، چنانچہ وہ بچہ اسے اپنی زبان سے چاٹنے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انصار کی کھجور سے محبت (دیکھو)“ اور آپ ﷺ نے اس بچے کا نام عبداللہ رکھا۔“