مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3281
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، قَالَ أَنَسٌ : فَأَنَا أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! قیامت کب قائم ہوگی؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس (قیامت) کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) فرمایا: ”میں بھی اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔“