مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3280
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَى رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ عَلَى الْعَمَلِ مِنَ الْخَيْرِ يَعْمَلُونَ ، وَلَمَّا يَعْمَلْ بِمِثْلِهِ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ . أَوْ : مَعَ مَنْ يُحِبُّ . قَالَ : فَفَرِحَ بِذَلِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَحًا لَمْ أَرَهُمْ فَرِحُوا بِشَيْءٍ مِثْلَ فَرَحِهِمْ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”ایک آدمی ایسے لوگوں سے نیکی کے کاموں کی وجہ سے محبت کرتا ہے جو وہ (نیک اعمال) کرتے ہیں، حالانکہ وہ خود ان جیسے عمل نہیں کر سکا (تو اس کا کیا حکم ہے)؟“ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے —یا جس سے وہ محبت رکھتا ہے—۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس بات سے اس قدر خوش ہوئے کہ میں نے انہیں کبھی کسی اور چیز پر اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ اس بات پر خوش ہوئے۔