مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، وَحَوْثَرَةُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ ؟ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ ، قَالَ : أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ ؟ قَالَ : هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : فَقَالَ : إِنَّهَا قَائِمَةٌ ، فَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ عَمَلٍ ، غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، فَقَالَ : أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، قَالَ : وَعِنْدَهُ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ : مُحَمَّدٌ ، فَقَالَ : إِنْ يَعِشْ هَذَا فَلَنْ يُدْرِكَ الْهَرَمَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ . وَهُوَ مِنْ نُسْخَةِ عَبْدِ الْأَعْلَى .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! قیامت کب قائم ہوگی؟“ پس جب نبی ﷺ اپنی نماز مکمل کر چکے تو دریافت فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں یہاں حاضر ہوں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ قائم ہونے والی ہے، مگر تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے اس کے لیے کوئی بہت زیادہ (نفلی) اعمال تو تیار نہیں کیے، سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ کے پاس انصار کا ایک لڑکا موجود تھا جس کا نام محمد تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ لڑکا طویل زندگی پائے تو یہ ابھی بڑھاپے کی عمر کو بھی نہیں پہنچے گا کہ (تمہاری) قیامت قائم ہو جائے گی۔“ یہ روایت عبد الاعلی کے نسخہ سے منقول ہے۔