مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3278
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمْ يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ ؟ قَالَ : الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
قَالَ حَمَّادٌ : وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : فَمَا فَرِحَ الْمُسْلِمُونَ بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ مَا فَرِحُوا بِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! ایک آدمی کسی گروہ سے محبت رکھتا ہے مگر اس نے ان جیسے (نیک) اعمال نہیں کیے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“ حماد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث میں یہ بھی مذکور ہے کہ: ”مسلمانوں کو قبولِ اسلام کے بعد کسی اور چیز سے اتنی زیادہ خوشی نہیں ہوئی جتنی اس بات کو سن کر ہوئی تھی۔“