مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3276
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ ، وَمَرَّتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ ، فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ : الطَّرِيقَ ، فَقَالَتِ : الطَّرِيقَ ؟ مَهْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعُوهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک راستے سے گزر رہے تھے اور ایک سیاہ فام خاتون کا بھی وہاں سے گزر ہوا، تو ایک شخص نے اس سے کہا: ”راستہ (چھوڑو)“، اس پر اس خاتون نے جواب دیا: ”کون سا راستہ؟ بس کرو (خاموش رہو)!“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے اس کے حال پر چھوڑ دو، کیونکہ یہ بڑے سرکش مزاج والی ہے۔“