مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3272
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الرُّومِ ، قِيلَ لَهُ : إِنَّهُمْ لَنْ يَقْرَءُوا كِتَابًا إِذَا لَمْ يَكُنْ مَخْتُومًا ، فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ ، وَنَقْشُهُ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ ، قَالَ أَنَسٌ : فَكَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ بِيَدِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب نبی کریم ﷺ نے رومیوں کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ لوگ ایسا کوئی خط نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ لگی ہو، چنانچہ آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس کا نقش ”محمد رسول اللہ“ تھا“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”گویا میں اب بھی نبی کریم ﷺ کے دستِ مبارک میں اس (انگوٹھی) کی سفیدی اور چمک دیکھ رہا ہوں۔“