مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3271
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى الرُّومِ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّهُمْ لَا يَقْبَلُونَ كِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ ، فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ ، نَقْشُهُ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اہل روم کی جانب خط تحریر فرمایا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ مہر کے بغیر کوئی خط قبول نہیں کرتے، جس پر آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی تیار کروائی، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) گویا میں آج بھی آپ ﷺ کے دستِ مبارک میں اس کی سفیدی و چمک دیکھ رہا ہوں، اس کا نقش ”محمد رسول اللہ“ تھا۔