مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3260
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا مِنْ عَبْدٍ - وَلَهُ عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ - يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا إِلَّا الشَّهِيدُ ، فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الْكَرَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں بھلائی اور اجر پانے والا کوئی بھی ایسا بندہ نہیں ہے جو (وفات کے بعد) دنیا میں واپس آنے کو پسند کرتا ہو، سوائے شہید کے؛ وہ یہ تمنا کرتا ہے کہ وہ دنیا میں لوٹ جائے اور دس مرتبہ پھر (اللہ کی راہ میں) قتل کیا جائے، کیونکہ وہ اس مرتبۂ شہادت اور اعزاز و اکرام کی فضیلت کا مشاہدہ کر لیتا ہے (جو اللہ کی طرف سے اسے عطا کیا جاتا ہے)۔“