مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3259
وَقَالَ : لَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَحَتَّى يُحِبَّ الرَّجُلَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ ، وَلَأَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللهُ مِنْهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایمان کی حلاوت اور چاشنی اس وقت تک نہیں پا سکتا جب تک کہ اللہ اور اس کا رسول اسے باقی ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ ہو جائیں، اور وہ کسی شخص سے صرف اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرے، اور کفر سے اللہ کے نجات عطا فرما دینے کے بعد دوبارہ اس میں لوٹنا اسے اتنا ہی ناگوار ہو جیسے اسے آگ میں ڈالا جانا ناگوار گزرتا ہے۔“