مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 319
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ ، قَالَ : فَكَسَانِيهَا ، قَالَ عَلِيٌّ : فَخَرَجْتُ فِيهَا ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي ، قَالَ : وَأَمَرَنِي فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي خُمُرًا : فَاطِمَةَ ، وَعَمَّتِهِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں ریشم کا ایک جوڑا بطورِ ہدیہ پیش کیا گیا، تو آپ ﷺ نے وہ مجھے پہنا دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اسے پہن کر باہر نکلا تو نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ میں تمہارے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جسے میں اپنی ذات کے لیے ناپسند کرتا ہوں“، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”پھر آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنی خواتین، یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم ﷺ کی پھوپھی کے درمیان اوڑھنیاں بنانے کے لیے پھاڑ کر تقسیم کر دیا۔“