مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَةَ، يَقُولُ: سَأَلْنَا عَلِيًّا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ النَّهَارِ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَا تُطِيقُونَ ذَلِكَ. قَالَ: قُلْنَا: مَنْ أَطَاقَ ذَلِكَ مِنَّا، فَقَالَ: «كَانَ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا، كَهَيْئَتِهَا مِنْ هَا هُنَا عِنْدَ الْعَصْرِ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَإِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا، كَهَيْئَتِهَا مِنْ هَا هُنَا عِنْدَ الظُّهْرِ، صَلَّى أَرْبَعًا، يَفْصِلُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ وَالنَّبِيِّينَ وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ»عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کی دن کے وقت کی (نفلی) نماز کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”تم اس کی طاقت نہیں رکھو گے۔“ ہم نے عرض کیا کہ ”ہم میں سے جو اس کی استطاعت رکھے (وہ تو پڑھ لے گا)۔“ تب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ جب سورج (مشرق کی سمت) اس مقام پر ہوتا جس مقام پر (مغرب کی سمت) عصر کے وقت ہوتا ہے، تو دو رکعتیں ادا فرماتے، اور جب سورج (مشرق کی سمت) اس مقام پر ہوتا جس مقام پر (مغرب کی سمت) ظہر کے وقت ہوتا ہے، تو چار رکعتیں ادا فرماتے، آپ ﷺ ہر دو رکعتوں کے درمیان مقرب فرشتوں، انبیاء اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے انبیاء و مرسلین پر سلام بھیج کر (تشہد کے ذریعے) فصل فرماتے تھے۔“