مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَفَرٌ مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ هَكَذَا، قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ: فَتَحَدَّثُوا بِالْإِسْلَامِ فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرُوا أَنَّهُمْ أَهْلُ ضَرْعٍ وَلَيْسُوا أَهْلَ رِيفٍ، وَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ، وَشَكُوا وَبَاءَهَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ لَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِذَوْدٍ، وَأَمَرَ لَهُمْ بِرَاعٍ، وَقَالَ: «تَخْرُجُونَ مِنَ الْمَدِينَةِ فَتَشْرَبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا، وَانْطَلَقُوا فَنَزَلُوا بِنَاحِيَةِ الْحَرَّةِ فَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ وَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَسَاقُوا الذَّوْدَ»، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي طَلَبِهِمْ فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَتُرِكُوا بِنَاحِيَةِ الْحَرَّةِ يَقْضَمُونَ حِجَارَتَهَا حَتَّى مَاتُوا. قَالَ قَتَادَةُ: فَبَلَغَنَا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِمْ {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا} [المائدة: 33] إِلَى آخِرِ الْآيَةِسیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عکل اور عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، معمر رحمہ اللہ کے بقول ان لوگوں نے اسلام لانے کی بات کی اور نبی کریم ﷺ کو بتایا کہ وہ مویشی پالنے والے خانہ بدوش لوگ ہیں، شہری یا دیہاتی آبادیوں کے رہنے والے نہیں ہیں۔ مدینہ منورہ کی آب و ہوا انہیں راس نہ آئی اور وہ بیمار پڑ گئے تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مدینہ کی وباء کی شکایت کی، جس پر نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے اونٹوں کے ایک چھوٹے ریوڑ اور ایک چرواہے کا انتظام فرمایا اور حکم دیا کہ: ”تم مدینہ سے باہر (چراگاہ کی طرف) چلے جاؤ اور وہاں ان اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیو۔“ چنانچہ وہ روانہ ہوئے اور جب مقامِ حرہ کی ایک جانب پہنچے تو اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گئے، انہوں نے نبی کریم ﷺ کے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہنکا کر لے گئے۔ جب نبی کریم ﷺ کو اطلاع ملی تو آپ ﷺ نے ان کی تلاش میں پیچھا کرنے والے بھیجے، انہیں پکڑ کر لایا گیا تو آپ ﷺ کے حکم سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے، ان کی آنکھوں میں تپتی ہوئی سلائیاں پھیر دی گئیں اور انہیں حرہ کے ایک گوشے میں تڑپتا ہوا چھوڑ دیا گیا جہاں وہ دم توڑنے تک پیاس کی شدت سے پتھر چباتے رہے۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ یہ قرآنی آیت ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا﴾ ”یقیناً ان لوگوں کی سزا جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے کی تگ و دو کرتے ہیں...“ الایۃ (سورۃ المائدہ: 33) ان ہی کے بارے میں نازل ہوئی۔