مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: لَقَدْ نَزَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم {لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ} [الفتح: 2] مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «لَقَدْ نَزَلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا عَلَى الْأَرْضِ»، وَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا: هَنِيئًا مَرِيئًا يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَدْ بَيَّنَ اللَّهُ لَكَ مَاذَا يَفْعَلُ بِكَ فَمَاذَا يَفْعَلُ بِنَا؟ فَنَزَلَتْ {لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} [الفتح: 5] حَتَّى بَلَغَ {فَوْزًا عَظِيمًا} [النساء: 73]سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ صلحِ حدیبیہ سے واپس تشریف لا رہے تھے تو آپ ﷺ پر یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ ”تاکہ اللہ آپ کی خاطر آپ کی اگلی اور پچھلی تمام کوتاہیاں معاف فرما دے“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے روئے زمین کی ہر چیز سے زیادہ محبوب ہے“، پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے تلاوت فرما کر سنایا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: «هَنِيئًا مَرِيئًا يَا نَبِيَّ اللَّهِ» ”اے اللہ کے نبی! آپ کو یہ مبارک اور خوشگوار ہو، اللہ تعالیٰ نے تو یہ واضح فرما دیا کہ وہ آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمائے گا، لیکن ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟“ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ ”تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو (جنتوں میں) داخل فرمائے“ سے لے کر ﴿فَوْزًا عَظِيمًا﴾ ”بڑی کامیابی“ تک۔