مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2829
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : سَأَلْنَا أَنَسًا : هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَضَبَ ؟ قَالَ : لَمْ يَبْلُغِ الْخِضَابَ ، كَانَتْ فِي لِحْيَتِهِ شَعَرَاتٌ بِيضٌ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَهُ : أَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَخْضِبُ ؟ قَالَ : فَقَالَ : نَعَمْ ، بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ .
ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے خضاب لگایا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ کے بال اس حد تک سفید نہیں ہوئے تھے کہ خضاب کی حاجت ہوتی، آپ ﷺ کی ریشِ مبارک میں بس چند سفید بال تھے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خضاب استعمال کرتے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، وہ مہندی اور کتم (ایک پودا جس سے سیاہی مائل رنگ حاصل ہوتا ہے) کا خضاب لگاتے تھے۔“